ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: منشیات کی اسمگلنگ کاجال بے نقاب،10؍گرفتار

بنگلورو: منشیات کی اسمگلنگ کاجال بے نقاب،10؍گرفتار

Wed, 04 Nov 2020 23:24:17    S.O. News Service

بنگلورو،4؍نومبر(ایس او نیوز) بنگلوروسٹی پولیس کمشنر کمل پنت نے بتایا کہ سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی) پولیس نے غیرممالک سے منشیات لاکر باوقار کالجوں میں طلبہ کے لئے فروخت کرنے کے ایک بھاری جال کوبے نقاب کرتے ہوئے90/لاکھ مالیت کے منشیات کوضبط کرکے 10/افراد کوگرفتارکیاہے۔

یہاں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمل پنت نے یہ جانکاری دی اورکہا کہ منشیات کے خلاف محکمہ کی جنگ جاری ہے اورخصوصی کارروائی کے تحت 8/ پولیس اسٹیشن حدود کے10/افراد کوگرفتارکیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی شناخت ایچ ایس آر لے آؤٹ کے سارتھک آریہ،محمدعلی،وجئے نگر کے کیتن،جے سی نگر کے کارتک گوڈا، السور کے زمان، مارتہلی کے شون شاذی اورنائیجیریا کے سنی اوانوسینٹ کے طورپر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم ڈاک نیٹ کے ذریعہ ایمپائر مارکیٹ،سلک روٹ ودیگر ویب سائٹ میں منشیات کی بکنگ کرکے بٹ کائن کے ذریعہ رقم ادا کرکے منگواتے تھے۔اس سلسلہ میں مصدقہ اطلاع کے بعدسی سی بی پولیس نے سنٹرل کسٹمز حکام کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کوضبط کیا اور12/موبائل،لیپ ٹاپ اوردوبائک بھی ضبط کرلئے۔


Share: